رابطه ـ يوم ـ جماعت فضلى ـ همارے شيخ ـ بركات اولياء ـ كتب و مضامين ـ اصلاح المسلمين ـ تصاوير ـ بيانات ـ طريقه نقشبنديه ـ پﮩله صفحه ـ English Language ـ



ابتدايه


بسم اللہ الرحمن الرحیم ط
نحمدہ ونصلی علی رسولھ الکریم ط

اما بعد! سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ کی رہنماءی ویسے تو بہت سے بزرگان دین نے اپنے اپنے انداز میں فرماءی اور ان کا نام اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے رہتی دنیا تک زندہ رہے گا۔قدوۃ السالکین امام العارفین قطب عالم حضرت خواجہ غریب نواز مولانا فضل علی شاہ قریشی ہاشمی نور اللہ مرقدہ نے سلسلہ نقشبندیہ مجددیہ کے فیض کو عام فرمایا۔ برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو لاکھوں کی تعداد میں علمی' دینی' روحانی فیض پہنچایا۔ آپ کی محنت اور شب وروز کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ اب بھی دنیا کے بیشتر ممالک میں نقشبندی سلسلہ کا چراغ روشن ہے۔

تو نے بخشا ہے زندگی کو شوق مدام
کر دیا تو نے خداءی کو خدا سے ہمکلام

تو آپ کی شخصیت کا تعارف کرانے کیلءے الفاظ و القاب میسر نہیں۔

آپ کی مختصر سوانح اور فرمودات و اسباق طریقہ نقشبندیہ و عملیات مسنونہ کا مجموعہ "مقاماتِ فضلیہ" کے نام سے اکابرینِ سلسلہ نے آج سے تیس برس قبل ۱۹۷۳ میں شاءع کرایا تھا جو کہ بعد میں شاءع ہوتا رہا۔ ان گذشتہ کءی برسوں سے یہ نایاب تھا لٰہذا اس فقیر نے دوبارہ ترمیم و ضروری اضافہ کے ساتھ شاءع کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس میں عارف باللہ حضرت مولانا الحاج پیر کلیم اللہ شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی شخصیت کے بارے میں مختصر تعارف بھی ہے۔ انشاء اللہ حضرت موصوف کی مکمل سوانح پر مشتمل کتاب موسوم بہ رحمتہ اللہ علیہ انوار کلمیہ عنقریب شاءع ہو رہی ہے۔ مسکین پور شریف میں حضرت قریشی رحمتہ اللہ علیہ کی قاءم کردہ خانقاہ نقشبندیہ مجددیہ فضلیہ کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ ۱۹۶۰ کے بعد حضرت قریشی رحمتہ اللہ علیہ نے یہاں ریت کے ٹیلہ پر جگہ ہموار کرکے مسجد تعمیر فرماءی اور ساتھ کچھ کچے حجرے طالبانِ طریقت کے لءے بناءے۔ بنی اکرم سلیّ اللہ علیہ وسلمّ کے فرمان اللھم احینی مسکینا و امّنی مسکینا و احشرنی فی زمرۃ المساکین کے مدنظر آپ نے اس مقام کا نام مسکین پور تجویز فرمایا۔ اسی مقام پر برصغیر کے کونے کونے سے اصلاحِ باطن اور تزکیہ نفس کیلءے اللہ تعالٰی کی مخلوق پیدل چلی آتی تھی اور عرصہ دراز تک آپ کی صحبت میں رہتی تھی۔ حضرت قریشی رحمتہ اللہ علیہ کی توجہات و صحبت نورانیہ سے مستفیض ہو کر یہ جماعت دنیاءے عالم میں پھیل گءی اور آج بھی اسی انداز سے سلسلہ کا کام مسکین پور شریف کے علاوہ پاکستان اور دیگر ممالک میں خلفاء کرام و مشاءخ عظام کررہے ہیں اور اللہ تعالٰی کی مخلوق کی مستفیض کررہے ہیں۔

حضرت قریشی رحمتہ اللہ علیہ کے وصال کے بعد آپ کی جماعت نے خانقاہ مسکین پور شریف کے انتظامی امور سنبھال لءے تھے۔

شیخ العرب و العجم حضرت خواجہ محمد عبد الغفور عباسی المدنی رحمتہ اللہ علیہ خود بھی تمام زندگی اس مقام کو آباد و شاد رکھنے کے لءے کوشاں رہے اور اپنے تمام خلفاء کرام اور مریدین و متعلقین کو اس مقام کو ساتھ وابستہ رہنے کی تلقین فرماتے رہے۔ اسی لءے آپ نے وہاں ایک دینی مدرسہ کی بنیاد رکھی۔ تاکہ ہر وقت یہ جگہ ذکر و اذکار کے ساتھ کتُب دینیہ و تلاوت قرآن مجید کے ساتھ مزین رہے۔ حضرت شیخ مدنی رحمتہ اللہ علیہ نے اپنے آخری سفر مسکین پور شریف کے سالانہ اجتماع کے موقع پر فرمایا کہ مسکین پور شریف میرے شیخ قریشی رحمتہ اللہ علیہ کا وہ مقام ہے کہ عبدالغفور اگر آنکھوں کی پلکوں کے ساتھ جھاڑو دے تو بھی حق ادا نہیں ہوتا۔

الحمدُللہ! اب بھی اس مقام کی ترقی اور آباد رکھنے کے لءے تمام خلفاء کرام و دیگر معزز و اعلٰی روحانی شخصیات مع احباب اپنے اسلاف کے نقش پر چلتے ہوءے مسکین پور شریف کے سالانہ نقشبندی روحانی اجتماع میں شرکت فرما کر سرپرستی کرتی ہیں۔






آخر میں یہ عاجز امید رکھتا ہے کہ اس با برکت کتاب سے مستفیض ہونے والے احباب مجھے میرے والدین مرحومین و دیگر وابستگان سلسلہ کو اپنی نیک دعاءوں میں یاد رکھیں گے۔

گر ہمی خواہی کہ گردی در دو عالم ارجمند
داءماّّ باشی غلام خاندان نقشبند

طالب دعا
مولانا محمد قریشی نقشبندی مجددی



ضروری التماس


کتاب ہذا میں شیخ المشاءخ حضرت خواجہ محمد فضل علی شاہ قریشی عباسی مجددی قدس سرہ کے حالات و مقامات کا عشر عشیر بھی جمع نہیں ہو سکا اور اب حالات جمع کرنے کے ذراءع بھی ختم ہوتے جا رہے ہیں۔ تا ہم عرض ہے کہ جن صاحب کے پاس حضرت موصوف کے مزید حالات خطوط ، مواعظ و نصاءح اور ملفوظات عالیہ موجود ہوں وہ حضرت مولانا محمد شاہ صاحب سرپرست اعلیٰ خانقاہ مسکین پور شریف شہر سلطان ضلع مظفر گڑھ ارسال فرماءیں تاکہ آءندہ اشاعت میں اضافہ ہو کر یہ کتاب زیادہ جامعیت کے ساتھ شاءع ہو (ناشر)

www.miskeenpur.org


١ـ اسلام

٢ـ امام اعظم ! امام ابو حنيفه

٣ـ تصوف ـ و اهل تصوف
٤ـ سلاسل اربع
نقشبنديه٬ قادريه٬ چشتيه٬ سهرورديه

٥ـ ضرورت صحبت شيخ

٦ـ ذكر قلبى٬ ذكر خفى كا طريقه

٧ـ فضيلت ذكر خفى

٨ ـ درس ادب

٩ـ مكتوبات
امام ربانى مجدد الف ثانى صاحب

١٠ـ اصلاح المسلمين

١١ـ ختم جميع خواجگان نقشبنديه

١٢ـ تعارف مشاءيخ
نقشبنديه٬ قادريه٬ چشتيه٬ سهرورديه

١٣ ـ نصيحت